ابنا: محمد صیہود نے کہا ہے کہ موثق شواہد پائے جاتے ہیں کہ قطر نے طارق ہاشمی کے ذریعے عراق کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں آل ثانی کی حکومت عراق کے سابق بعثی افسروں کو طارق ہاشمی کی حمایت پر آمادہ کرکے عراق کی حکومت اور سیاسی عمل کےخلاف اقدامات کررہی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ عراق میں جاری داخلی مسائل نوری المالکی کی حکومت گرانے اور ان کی جگہ پر العراقیہ کے سربراہ ایاد علاوی کو وزیراعظم بنانے کی کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر، عراق میں بدامنی پھیلا کر افراتقری مچانا چاہتا لیکن عراقی سکیورٹی فورسس نے اس سازش کا پتہ لگا کر اسے ناکام بنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
قابل ذکر ہے عراق کے مفرور نائب صدر طارق ہاشمی پر دہشتگردی کی حمایت کرنے کے الزام ہیں ، عراقی عدلیہ نے طارق ہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئے ہیں اور ان پر مقدمہ چلانے کی تیاری کررہی ہے۔ طارق ہاشمی اس وقت ترکی میں پناہ لے چکے ہیں اور عراقی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔........
/169